آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کو سی پیک کے تحت ملا یا جا ئے گا‘ سردار مسعود خان

375

اسلام آباد(آن لائن) صدر آزاد جمو ں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو سی پیک کے تحت سڑکوں کے ذریعے ملا یا جا ئے گا جس سے گلگت بلتستان کا بذریعہ سڑک سفر کم ہو کر 8گھنٹے رہ جا ئے گا۔ اس سلسلے میں شونٹھ ٹینل اور استور نیلم سڑک کی تجویزپر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے ۔ آزاد کشمیر میں 1450 کلو میٹر نئی سڑکو ں کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا ۔ مظفرآباد اور راو لاکوٹ کے موجودہ ائر پورٹس کو توسیع دی جا رہی ہے ۔ مظفرآباد کو اسلام آباد کے ساتھ بذریعہ ریلوے ٹریک منسلک کیا جائے گا۔ اس وقت آزاد کشمیر
میں 8700 سو میگا واٹ سے زیادہ کے چھوٹے بڑے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ منظور ہو چکے ہیں۔ جبکہ ریاست کی موجودہ ضرورت صرف 400 میگا واٹ ہے ۔ بھمبر ، میر پور ، مظفرآباد اور راولاکوٹ میں نئی صنعتوں کے قیام کے بعد توانائی کی ضروریات بڑھیں گی جو شاید 15 سو سے 2ہزار تک ہو سکتی ہیں ۔ مانسہرہ ، مظفرآباد ، میرپور موٹروے کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص ہو چکے ہیں جس کے ساتھ حویلی ایکسپریس کے ذریعے فارورڈ کہوٹہ اور ضلع پونچھ کو ملایا جائے گا جبکہ دیگر اضلاع کو بھی اس موٹروے کے ساتھ جدید سٹرکوں کے ذریعے منسلک کیا جائے گا ۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔ انشاء اللہ آئندہ چند برسوں میں بیرون ملک سے بڑے سرمایہ کار ادھر کا رخ کریں گے ۔