دنیا کے آٹھویں بر اعظم کے بارے میں تحقیق

258

جیولوجیکل سوسائٹی آف امریکا نے دعوی کیا ہے کہ نیوزی لینڈ دنیا کے آٹھویں براعظم کا حصہ ہے جس کا بڑا حصہ بحرالکاہل میں ڈوبا ہوا ہے۔

امریکی جریدے جیولوجیکل سوسائٹی آف امریکا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بر اعظم کا نام زی لینڈیا تھا اور یہ بر اعظم کی تعریف پر ہر لحاظ سے پورا اترتا تھا۔ یہ تین بڑے علاقوں پر مشتمل تھا جو شمالی میں نیوزی لینڈ اور چیلیڈونیا اور جنوب میں نیوزی لینڈ کے جنوبی جزائر پر مشتمل تھا۔

اس بر اعظم کا کل رقبہ 50لاکھ مربع کلو میٹر تھا جس کا 94 فیصد اب سمندر میں ڈوب چکا ہے ۔ رپورٹ تیار کرنے والے ماہرین جن کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہی ہے کا کہنا ہے کہ زی لینڈیا بھی قبل ازیں ایک بڑے بر اعظم گونڈوانا کا حصہ تھا جو 10کروڑ سال قبل اس سے علیحدہ ہوگیا تھا۔