افغان فورسزکا ننگرہار میں آپریشن، 120عسکریت پسند ہلاک

168

افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں آپریشن کے دوران 120عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کادعویٰ کیاہے،قندہار کابل ہائی وے پر ٹریفک کے حادثہ میں 20افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ ننگرہار کے مختلف علاقوں میں رواں ماہ کے آغاز سے لیکر اب تک جاری ہونے والے آپریشن میں مجموعی طورپر 120عسکریت پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔صوبائی پولیس چیف کے مطابق آپریشن میں فضایۂ کا استعمال بھی کیا گیا اورعسکریت پسندوں کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ان کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا گیا۔ قندہار کابل ہائی وے پر ٹریفک کے حادثہ میں 20افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق ٹریفک حادثہ ہلمند کے ضلع گریشک میں کابل قندہارہائے وے پر ہوا۔اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ صوبہ کپیسا میں ایک دھماکے میں تین شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔