ٹرمپ کے خلاف احتجاج، تارکین وطن امریکا بھر میں دفاترسے غیر حاضر

175

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں پورے امریکا میں تارکین وطن نے کاروبار بند رکھے اور طلبا کلاسوں میں نہیں گئے ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔کارکنوں نے مہاجروں کے بغیر ایک دن منایا تاکہ غیر ممالک میں پیدا ہوئے لوگوں کی اہمیت اجاگر ہو جو امریکی آبادی کا 13 فی صد ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا میں 4 کروڑ ایسے افراد مقیم ہیں جنہوں نے امریکی شہریت اختیار کی ہے۔

دوسری جانب امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈروں نے ریپلکن پارٹی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاونوں اور روس کے درمیان تعلقات کا پتہ لگانے کے لئے قابل اعتبار جانچ کروانے کا چیلنج دیا ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء چارلس سومیر نے کہا ہے کہ ہم نے بہت ہوشیاری سے ان معاملوں پر نظر رکھی ہوئی ہے۔اگر خفیہ جانچ ایجنسی سچ کے سامنے لانے کے لئے کام نہیں کرے گی تو ہم حقیقت کا پتہ لگانے کے لئے کسی دوسرے متبادل کا استعمال کریں گے۔