متاثرین سیہون کے لئے وزیراعلیٰ سندھ کا معاوضے کا اعلان

164

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سہون بم دھماکے میں متاثرین کے لئے معاوضے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق شہید کے لئے معاوضے کی رقم 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے،اسی طرح شدید زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس اور معمولی زخمیوں کو 5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے،شدید زخمی اسے تصور کیا جائے گا جس کے اعضاء دھماکے میں ضائع ہوگئے ہیں ، زخمیوں کا تعین متعلقہ کمشنر کریں گے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق معاوضہ بلا تفریق دیا جائے گا اور اگر کوئی شہید کسی دوسرے صوبے سے تعلق رکھتا ہے تو اسے بھی معاوضہ دیا جائے گا ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی کی زندگی کی قناعت تو نہیں کرسکتا ، لیکن یہ ورثاء کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے مالی سپورٹ ہے۔