(انتخاب: چند شوخ قطعات(نوید ظفر کیانی

75

لیڈر وہی ہوگا ۔۔۔
سمجھے گا وہی خاک نشینوں کے غموں کو
جو غم کدۂ خاک نشیں میں سے اُٹھے گا
نورا ہے، نہ زرداری، نہ عمران، نہ فضلو
لیڈر وہی ہوگا جو ہَمیں میں سے اُٹھے گا
تائید
نیوز چینلز کا ہے یہ دعویٰ
ہم فقط آگہی پھیلاتے ہیں
ہم بھی تائید کرتے ہیں اِن کی
یہ تو بس آگ ہی پھیلاتے ہیں
نُورا فہمی
گیس، بجلی ’’مطلقاً‘‘ چاہتی نہیں
قوم کی جانب سے بَک بَک مت کرو
کھانے پینے رہنے سہنے کے لیے
قوم کو درکار ہے بس ’’میٹرو‘‘