وزیرداخلہ انسان بنیں،بلاول بھٹو کا چوہدری نثار پر حملہ

185

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے ، وزیراعظم بھی اپنی کابینہ کے ہمراہ زخمیوں کی عیادت کے لیے پہنچے ، کہتے ہیں وزیر اعظم پر تنقید کے لیے یہ وقت مناسب نہیں ، چودھری نثار صاحب آپ انسان بنیں سب کو ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ نواب شاہ کے پیپلز میڈیکل اسپتال پہنچے اور سیہون دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں وزیر داخلہ سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ آپ انسان بنیں ہم نے ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے ، ہم صرف پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں اسے ذاتی مسئلہ نہ بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے دہشتگردی کی نذر ہوئے ہیں ہم دہشتگردی سے متاثر ہیں ہم سب نے ملکر اس کا مقابلہ کرنا ہے بلیم گیم کی بجائے ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنا چاہیے۔