بھارتی فوج نے 50روز کے دوران 22کشمیریوں کو شہید کیا

183

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے حکام نے گزشتہ 50روز کے دوران علاقے میں 22کشمیریوں کو شہید کرنے کا اعتراف کرلیا ۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے کشمیری مجاہدین تھے جن کو جھڑپوں کے دوان شہید کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2017ء کے پہلے دو ماہ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 26 اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایک افسر سمیت 20فوجی اہلکار برفانی تودے گرنے سے جبکہ 6 اہلکار مقبوضہ علاقے میں فوجی آپریشنوں کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں میں ایک میجر بھی تھا جو 14فروری کو ضلع کپوارہ کے علاقے ہندوارہ میں ایک جھڑپ کے دوران ہلاک ہوا۔