کابل:شدید بارشوں سے7افراد ہلاک،100مکانات تباہ

144

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شدید بارشوں کے باعث7افراد ہلاک اور 100سے زائد مکانات تباہ ہو گئے ۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں گزشتہ دو روز سے جاری شدید بارشوں کے باعث 100سے زائد گھر تباہ ہوگئے جبکہ ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد ہلاک ہوگئے ۔شدید بارشوں کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور گھروں کی چھتیں گرنے سے لوگ بے سروسامانی کی حالت میں کھلے آسمان تلے پڑے ہیں ۔