اسلامی دہشت گردی کا کوئی وجود نہیں، پوپ فرانسس

219

عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس نے اسلام اور دیگر مذاہب کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی دہشت گردی کا کوئی وجود نہیں ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پوپل ازم کے بارے میں عالمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اسلامی دہشت گردی کا کوئی وجود نہیں ہے اور تمام مذاہب کے خلاف اس طرح کا پروپیگنڈہ بند ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ تمام مذاہب امن کی تبلیغ کرتے ہیں جبکہ ہر مذہب کے ماننے والوں میں انتہا پسندی کی جانب رجحان پیدا ہونے کا امکان پایا جاتا ہے۔پوپ فرانسس نے کہا کہ جس طرح سے عیسائی دہشت گردی اور یہودی دہشت گردی نہیں ہے اسی طرح اسلامی دہشت گردی کا بھی کوئی وجود نہیں ہے۔