چترال، ورکشاپ پر برفانی تودہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

172

چترال کے علاقے لواری ٹنل کےقریب گاڑیوں کی ورکشاپ پرپہاڑی تودہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔ پاک فوج اور ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق اتوار کےروزلواری ٹنل کےقریب گاڑیوں کی ورکشاپ پرپہاڑی تودہ گرگیا جس کے ملبے تلے کئے افراد دب گئے۔ چترال اسکاؤٹس مقامی افراد اور آرمی کے جوانوں نے متاثرہ مقام پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امدادی کاموں کے دوران ملبے سے پانچ افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہے جبکہ کئے افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے ۔

ڈساسٹرمینیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ خدشہ ہے کہ ملبے تلے کئے افراد اب بھی دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے امدادی کام جاری ہیں۔