کراچی شہر میں 15 دن کے لئے دفعہ 144 نافذ،نوٹی فیکیشن

521

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی شہر میں 15 دن کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی ۔ دفعہ 144 کا نفاذ رات بجے سے ہو گا ۔

محکمہ داخلہ سندھ کی ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے شہر میں دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور ان ہی سفارش پر دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ایم اے جناح روڈ ، نمائش چورنگی اور تبت سینٹر پر کسی بھی قسم کے جلسے اور اجتماع پر پابندی ہو گی ۔ نوٹی فیکیشن کا اطلاق آج رات بجے کے بعد سے ہو گا ۔