کوئٹہ:نادرا آفس کے سامنے فائرنگ ، پانچ افراد زخمی

200

کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر قائم نادرا آفس کےسامنے فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ نادرا آفس کے چوکیدار اور گارڈ کے درمیان تلخ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں نادرا آفس کے پاس موجود پانچ افراد فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے ۔ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقےکو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے ۔