دفعہ 144کی پابندی پرسختی سے عمل یقینی بنایا جائے ،آئی جی سندھ

174

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ  نے کہا  ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمے داری ہے، ہم اپنی ذمے داری کو ادا کریں گے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ  نے کہا کہ ٹرانسپور ٹ اورتجارتی مراکزکی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، شرپسند اورامن دشمنوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں۔

انہوں نے اپنے عملے کو مزید ہداہات کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پیزعوام کی جان ومال کے تحفظ کے اقدامات کی نگرانی کریں ، اینٹی رائٹس پلاٹونز کو تیار حالت میں رکھا جائے ، ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سادہ لباس اہلکاروں کو ٹاسک دیا جائے. تربیت یافتہ افسران و جوانوں کو اسنیپ چیکنگ کا حصہ بنایا جائے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144کے تحت عائد پابندی پرسختی سے عمل یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ چند روزقبل آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اسی حوالے سے کہا تھا کہ پولیس کا کام صرف لوگوں کو سزا دلوانا نہیں ہے بلکہ مجرموں کی ذہن سازی کرنا بھی ہے جس کے لیے تھانوں کے کلچر میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔