چین سے 2017 میں 1ہزار مال گاڑیاں یورپ کیلئے روانہ ہونگی

139

چین کے جنوب مغربی شہر چینگ ڈو سے 2017ء میں ایک ہزار مال گاڑیاں یورپ کیلئے روانہ ہوں گی ، یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا ہے۔

انٹرنیشنل ریلوے سروسز کمپنی کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان کے شہر چینگ ڈو سے پولینڈ ، نیدر لینڈ اور جرمنی کیلئے گذشتہ سال 460مال گاڑیاں روانہ ہوئی تھیں جو کسی بھی چینی شہر سے روانہ ہونیوالی گاڑیوں سے زیادہ ہیں ، چینگ ڈو نے 2016ء کے دوران 1.56ارب امریکی ڈالر مالیت کا 73000ٹن سامان یورپ پہنچایا ۔

دریں اثنا چین کے جنوب مغربی تجارتی مرکز نے جرمنی پولینڈ اور نیدرلینڈ ترکی اور روس کو مال گاڑیوں کے ذریعے تین بڑی ریلوے لائنوں کی منصوبہ بند ی کی ہے ، اس سال استنبول اور ماسکو کو چینگ ڈو سے ملانے کے لئے نئے روٹ بھی شروع کئے جائیں گے۔

کمپنی کے چیئر مین فان کا کہنا ہے کہ استنبول اور ماسکو کیلئے مال گاڑی کے ذریعے مال پہنچانے میں بالترتیب 16 اور 10دن لگیں گے ۔

سال 2017ء میں اس روٹ پر بالترتیب 200اور 150گاڑیاں چلانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، جو ن 2016ء میں 200مال گاڑیاں چین کے 25شہروں سے سامان لے کر یورپ کیلئے روانہ ہوئیں ، درآمد اور برآمد کئے جانیوالے سامان کی مالیت 16ارب امریکی ڈالر تھی ۔