آذان کی آواز کے ساتھ کھلنے والا پھول

227

آذربائیجان میں اذان کی آواز کے ساتھ کھلنے والا پھول دریافت ہوا ہے۔

امریکی ٹی وی نے بھی اس معجزے کا اعتراف کرلیا۔آذربائیجان کے لڈر ٹی وی اور سی این این کے مطابق آذربائیجان میں پھولوں کے شوقین محمد رحیم ایلڈارووگزشتہ 15سالوں سے پھول پال رہے ہیں اور ان کے باغیچے میں طرح طرح کے پھول اور پودے موجود ہیں تاہم ایک پوداایسا بھی ہے جس پر کھلنے والے پیلے رنگ کے پھول کو آذان پھول یاعرب دنیا میں ورد الاذان کانام دیاگیا۔

یہ منفرد پھول بھی ہرآذان کے وقت کھل کر خدا کی کبریائی بیان کرتاہے اورروزانہ پانچوں وقت اس پودے پر لگنے والے تمام ہی پھول کھلتے ہیں ،مساجدسے اذان کی آواز کیساتھ ہی پھول بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں اور اپنی پنکھڑیاں کھول دیتے ہیں۔