وزیراعلیٰ سندھ کی اے ٹی سی کورٹس سینٹرل جیل منتقل کرنے کی منظوری

180

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 8  انسداد دہشت گردی عدالتیں  کلفٹن سے سینٹرل جیل منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پیر کو کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اے ٹی سی کورٹس کلفٹن سے سینٹرل جیل منتقل کرنے پر اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری ، ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جیل سے مجرموں کو اے ٹی سی لانا اور لے جانا خطرناک ہے، موجودہ حالات کے باعث انسداددہشت گردی عدالتیں کلفٹن میں نہیں رکھ سکتے۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ بھی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سینٹرل جیل میں پہلے سے 2 انسداد دہشت گردی عدالتیں کام کر رہی ہیں جبکہ کلفٹن میں 8 انسداد دہشت گردی عدالتیں کام کررہی ہیں۔