کراچی:ملیر میں رینجرز آپریشن،7دہشتگرد ہلاک ، بھاری اسلحہ برآمد

158

کراچی ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 7 دہشتگرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی ہو گیا ۔ مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز اہلکاروں نے چھاپہ مار کارروائی کی تو ایک مکان میں چھپے ہوئے دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی ، تاہم دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

ترجمان کے مطابق مقابلے کے بعد رینجرز اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ علاقے کے داخلی اور خارجہ راستوں کو بھی سیل کردیا گیا ۔