ملک میں کرکٹ کی واپسی عید سے کم نہیں،عابد شیرعلی

186

وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک میں کرکٹ کی واپسی عید سے کم نہیں،پی ایس ایل کے فائنل کیلئے ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بحیثیت پاکستانی پی ایس ایل کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ ملک میں کرکٹ کی واپسی عید سے کم نہیں،پاکستان کرکٹ کا جو دور ہم نے پیپلزپارٹی کے دور میں کھویا تھا،اب اسے واپس حاصل کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی بحالی پر اللہ کے شکرادا کرنا چاہیے اور سپورٹ کرنا چاہیے،پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو ہر سطح پر فری ہینڈ دے دیا گیا ہے،پی ایس ایل کے فائنل کیلئے ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔