پاک فضائیہ کی وچہ بی بی میں بمباری،متعدد دہشتگرد ہلاک

135

پاک فضائیہ کے طیاروں نے افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے وچہ بی بی میں بمباری کی ہے۔ بمباری میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے وچہ بی بی پر بمباری کی ۔ ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں کی کارروائی کے دوران دہشتگروں کے کئی ٹھکانے تباہ جبکہ متعدد دہشتگردوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد وچہ بی بی میں دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔