قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی

127

ویسٹ انڈیز مارچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کریگا۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹی 20 ،3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ  ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 31 مارچ اور دوسرا 2 اپریل کو کھیلا جائیگا۔ دونوں میچز پورٹ آف سپین میں  شیڈول ہیں۔

ون ڈے سیریز کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔ دوسرا ون ڈے 9 اپریل ،تیسرا 11 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 22 سے 26 اپریل تک کنگسٹن،دوسرا 30اپریل سے 4 مئی تک برج ٹائون جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 10 سے 14 مئی  تک روسو میں کھیلاجائیگا۔ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم 15 سے 17 اپریل تک وارم اپ میچ کھیلے گی۔