قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ 2017ء کیلئے کوالیفائی کر لیا

170

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں روائتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے باوجود ورلڈکپ 2017ء کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کے بعد قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی ’قسمت‘ ان کے ہاتھ میں نہ تھی اور ورلڈکپ 2017ء میں کوالیفائی کرنے کیلئے انہیں سری لنکا کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی شکست کی دعا کرنا تھی۔

قوم کی دعائیں رنگ لے آئیں اور بنگلہ دیش بارش سے متاثرہ میچ سری لنکا کے ہاتھوں 42 رنز سے ہار گیا جس کے باعث قومی ویمنز ٹیم نے 4 پوائنٹس کے ساتھ کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔

واضح رہے کہ اسی روز پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی میچ ہوا تھا جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم قومی ٹیم 43.4 اووز میں صرف 67 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور بھارت نے مقررہ ہدف صرف 22.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔