پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ، فیصلہ ہو گیا

213

پاکستان سپر لیگ سیکنڈ ایڈیشن کا فائنل 5 مارچ کو لاہور میں ہی ہو گا ۔ دبئی اجلاس میں فیصلہ ہوگیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیض راجہ کا کہنا ہے کہ لاہور میں فائنل کا فیصلہ ایک جاندار موقف ہے ۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے بہت محنت کی ہے شائقین کرکٹ فائنل کو بہت سپورٹ کریں گے۔ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز جاوید میاں داد نے فیصلہ کو احسان اقدام سے تعبیر کیا ہے ۔

پاکستان سپر لیگ سکینڈ ایڈیشن کے فائنل کے حوالے سے اہم اجلاس دبئی میں ہوا ۔ اجلاس میں پی سی بی حکام ، ایونٹ مینجمنٹ اور فرنچائز مالکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں حالیہ دہشتگردی سے پیدا شدہ صورتحال اور سیکورٹی پر سیرحاصل گفتگوکی گئی ۔ تاہم پی ایس ایل حکام اور فرنچائز مالکان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کوئی غیر ملکی کھلاڑی آئے یا نہ آئے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بہت سارے غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔

سیکورٹی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر نجم سیٹھی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے تمام کھلاڑیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کے لئے لاہور آئے گا اس کو دس ہزار ڈالرز اضافی دیئے جائیں گے ۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیکنڈ ایڈیشن کا فائنل 5 مارچ کو لاہور میں گا ۔