صحبت پور:باراتیوں کی بس کو حادثہ،4افراد جاں بحق،32زخمی

138

صحبت پور کے نواحی علاقے گوٹھ مشرف میں باراتیوں کی بس الٹنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ بتیس سے زائد زخمی ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق صحبت پور سے نکلنے والی باراتیوں کی بس گوٹھ مشرف کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار چار باراتی موقعے پر دم توڑ گئے ہیں جبکہ بتیس سے زائد زخمی ہیں ۔ پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈیرہ الہیار اسپتال منتقل کردیا ہے ۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔