سرمایہ کاروں کے چین سے انخلا کاذکر درست نہیں، چینی وزیر

150

چین نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے چین سے انخلاکے رجحان کاذکر درست نہیں ،سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہماری اصلاحات اورکھلی پالیسی کااہم جزوہے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر تجارت گا حو چینگ نے کہا ہے کہ اس و قت غیر ملکی سرمایہ کاروں کے چین سے انخلاکے رجحان کا ذکر کیا جارہا ہے۔ لیکن یہ درست نہیں ہے۔ چین میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا چین میں اصلاحات اورکھلی پالیسی کااہم جزوہے۔رواں برس چین غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے مزیداقدامات کریگا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک چینی سرمایہ کاری کی مالیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

قبل ازیں ایک پریس کانفرنس میں چین کے وزیر تجارت نے کہا کہ گزشتہ سال چین میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ما لیت آٹھ کھرب تیرہ ارب بیس کروڑتک جاپہنچی ہے۔دوہزارپندرہ کے مقابلے میں اس میں چار اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوگا۔

حو چھینگ کے مطابق سہ ماہی بنیادوں پر غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اعداد وشمار کو دیکھا جانا چاہئے۔ جنوری یا فروری چین کے لئے خاصی اہمیت کا حامل وقت ہے ، کیونکہ اس وقت چین میں جشن بہار منایا جاتا ہے۔ اس عرصے کے دوران چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کی کمی کوئی خاص اثرنہیں رکھتی ہے۔ گا حو چھینگ نے مزید کہا کہ رواں بر س چین غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مزیدسہولتیں فراہم کرے گا۔تاکہ ایک منصافانہ سازگارماحول قائم کیاجاسکے۔