انگریزی اردو سے اعلیٰ زبان نہیں

769

انگریزی اردو سے اعلیٰ زبان نہیں، پاکستان کے لوگوں کو اپنی قومی زبان پر فخر ہونا چاہیئے یہ ایک انتہائی المیہ ہے کہ پاکستان میں اپنی قومی اور مادری زبان بولنے والے لوگ احساس کمتری کا شکار رہتے ہیں۔

جنوبی ایشیائی زبانوں کی ماہر ڈاکٹر کرسٹینیا اوسٹر ہیلڈ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام ایک مقالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے اردو زبان میں گفتگوکرتے ہوئے کبھی احساسِ کمتری نہیں ہوا۔

ہائیڈرل برگ یونیورسٹی جرمنی کی فیکلٹی ممبر ڈاکٹر کرسٹینیا کا کہنا تھا کہ جرمنی میںاردو زبان کی ترویج واشاعت کے لیئے مختلف پراجیکٹس اورتحقیقی کام جاری ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر کامران کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کرسٹینیا کی کتابوں اور مختلف مقالہ جات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں ،وہ اردو سے محبت کرنے والی اور زبان کے ذریعے دو مختلف تہذیبوں کی علامت ہے۔

اس موقع پر جی سی یو ڈینزڈاکٹر طاہر کامران اور ڈاکٹر محمد اقبال شاہد ،چیئرمین شعبہ اردو ڈاکٹر محمد ہارون قادراورڈاکٹر خالد محمو دسنجرانی بھی موجود تھے۔