وزیراعظم کے وکلاء نوازشریف کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں،عمران خان

197

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا چارسدہ حملےمیں شہید ہونےوالے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین ۔ کہتے ہیں خیبرپختون خوا پولیس کی کارکردگی پر فخر ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وکلاء عدالت میں ہار رہے ہیں شک ہے کچھ نہ کچھ کریں گے ، وارننگ دیتا ہوں کہ وقت بدل چکا ہے سپریم کورٹ پر حملے کی کوشش نہ کرنا ، وزیراعظم کے وکلاء کی باتوں سے لگتا ہے کہ نواز شریف قانون سے بالاتر ہے ، میرا خیال ہے کوئی بڑا طوفان آنے والا ہے ، نوازشریف کا نیوٹرل ایمپائر کے ساتھ کھیلنے کی عادت نہیں ہے ، پچھلے 8 سالوں میں 14 ہزار ارب کا قرض لیا گیا۔

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سپریم کورٹ سے نکلنے کا راستہ بدل کر بنی گالا پہنچ گئے ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ کی سماعت کے بعد ثابت ہو گیا کہ چیئرمین ایف بی آر بھی کرپٹ آدمی ہیں ، کرپٹ وزیراعظم صرف پیسا نہیں چوری کرتا ملک کے ادارے تباہ کرتا ہے، اسحاق ڈار نے خود بتایا کہ انھوں نے منی لانڈرنگ کیسے کی۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وکیلوں کی باتوں سے لگتا ہے پاکستان ک اقانون نوازشریف کیخلاف کچھ نہیں کرسکتا، ان کے چار وکیلوں کی بات سے لگتا ہے وزیراعظم قانون سے بالاتر ہیں، انکے وکیل کہہ رہے ہیں نوازشریف کو کرپشن کرنے دو اور قانون ہاتھ نہ لگائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی چوری میں ملوث شخص کو بچایا جارہاہے، 8سال میں 14ہزار ارب کا قرض لیا گیا، اداروں پر قبضے ہیں سپریم کورٹ نہیں سنے گی تو کون سنے گا؟ قوم کے پاس انصاف کے لیے سپریم کورٹ ہی بچی ہے، نواز شریف ہمیشہ امپائر کھڑا کرکے کھیلتے ہیں، نواز شریف کو نیوٹرل امپائر کے ساتھ کھیلنے کی عادت نہیں۔

اپنے شک کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ عدالت میں ہار رہے ہیں شک ہے کہ یہ کچھ نہ کچھ کریں گے، ن لیگ والے جب ہارنے لگتے ہیں یہ ڈنڈے اٹھالیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں وارننگ دیتا ہوں ن لیگ والوں کو اب وقت بدل چکا ہے سپریم کورٹ پر حملے کرنے کی کوشش بھی نہ کرنا ۔

چارسدہ حملے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چار سدہ میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی پر فخر ہے ، پولیس نے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا، خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی پر فخر ہے۔