تمام ادارے وزیراعظم کے اشاروں پرناچ رہے ہیں،فوادچوہدری

213
وفاقی وزیر فواد چودھری۔ ۔(فائل فوٹو)۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ تمام ادارے وزیراعظم کے اشاروں پرناچ رہے ہیں،نوازشریف کے ہوتے ہوئیاداروں سے تفتیش کی توقع نہیں ہے۔

منگل کو سپریم کورٹ میں پاناماکیس کی سماعت کے وقفے کے دوران سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری کا کہناتھاکہ عمران خان نے اداروں کے بارے میں جو کچھ کہا وہ درست ہے۔فواد چودھری نے کہاکہ نوازشریف نے آج تک اپوزیشن کے سوال کا جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچے قانون اور پارلیمنٹ سے بالاتر ہے۔تحریک انصاف کے رہنماکاکہناتھاکہ پاناما پیپرز کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جمعرات تک مقدمے کی سماعت مکمل ہوجائیگی۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی کا کہناتھاکہ چیئرمین نیب،ایف بی آر کی عدالت نے بہت کھینچائی کی ہے۔