پی سی بی کا پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹیں آن لائن فروخت کرنے کا اعلان

154

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائنل کیلئے ٹکٹیں آن لائن فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹکٹوں کی فروخت چار سے پانچ دن میں شروع ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کرانے کے اعلان پر زندہ دلان لاہور میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شائقین کرکٹ ٹکٹوں کی فروخت کا عمل شروع ہونے کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔ شائقین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پی سی بی نے پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹیں آن لائن فروخت کرنے کا اعلان کردیا ۔

پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ ٹکٹوں کی فروخت آن لائن بھی ہوگی اور یہ سلسلہ آئندہ چار سے پانچ روز میں شروع کر دیا جائے گا پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ قذافی سٹیڈیم میں مجموعی طور پر 25000 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹ کم سے کم 500 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 12000 روپے میں ملے گی۔ قذافی سٹیڈیم میں 14 انکلوژرز ہیں جہاں بیٹھ کر شائقین کرکٹ میچ دیکھ سکیں گے عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژر کی ٹکٹ 12000روپے جبکہ جاوید میانداد، اے ایچ کار دار اور راجہ انکلوژرز کی ٹکٹ 8000 روپے میں دستیاب ہو گی۔