ترکی میں مزید 227جج اور پراسیکیوٹرز معطل

268

ترک ہائی کونسل آف ججز اینڈ پراسیکیوٹرز نے ترکی میں ناکام بغاوت کی تحقیقات میں مزید 227ججوں اور پراسیکیوٹرز کو معطل کر دیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک ہائی کونسل آف ججز اینڈ پراسیکیوٹرز نے ترکی میں ناکام بغاوت کی تحقیقات میں مزید 227ججوں اور پراسیکیوٹرز کو معطل کر دیا ہے ۔

پندرہ جولائی کی بغاوت سازش تحقیقات میں اب تک عدلیہ کے 4ہزار ارکان کو فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر پولیس، فوج، عدلیہ، سول سروسز اور دیگر اداروں سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو معطل، برخاست یا گرفتار کیا جاچکا ہے۔ترکی نے ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک کو 15جولائی کی ناکام بغاوت کے پیچھے کارفرما قرار دیا ہے۔