ہرارے:چوتھا ون ڈے ، افغانستان اور زمبابوے کل مدمقابل ہوں گے

153

افغانستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ میچوں کی ایک روزہ سیریز کا چوتھا میچ کل (جمعہ کو) ہوگا۔

میچ ہرارے سپورٹس کلب میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر  12 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔افغانستان کی ٹیم کی قیادت گریم کریمرجبکہ افغانستان کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض محمد اصغر ستانکزئی سرانجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم کو پانچ ایک روزہ سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل ہے۔افغانستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے  میں 12 رنز اور دوسرے ون ڈے میں 54 رنز سے ہرا کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی تھی لیکن میزبان زمبابوین ٹیم نے تیسرے میچ میں افغانستان کو 3رنز سے زیر کر سیریز میں کم بیک کیا اور اب وہ چوتھا میچ جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کرنے کی خواہاں ہے۔

دوسری جانب افغانستان کی ٹیم کامیابی حاصل کر کے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 26 فروری کوہرارے میں کھیلا جائیگا۔