چین کا ای کامرس کا پہلا ڈرون ڈیلیوی نیٹ ورک تعمیر کرنے کا اعلان

207

ای کامرس کے سب سے بڑے ادارے جے ڈی ڈاٹ کام نے دنیا کے پہلے ڈرون ڈلیوری نیٹ ورک کی تعمیر کیلئے شمالی مغربی چین کے صوبہ شان شی کی حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔

یہاں دستخط کئے جانے والے تذویراتی تعاون معاہدے کے تحت 300کلومیٹر سے زائد کی رینج تک کئی ٹن مال کی فراہمی کیلئے بڑے اور درمیانے سائز کے ڈرونز کیلئے ایک ایئر بیس تعمیر کیا جائے گا ۔ یہ بڑے پیمانے پر بغیر ہوا باز والے کم بلندی پر پرواز کرنے والی فضائی گاڑیوں کیلئے دنیا کا پہلا ایوی ایشن لاجسٹکس نیٹ ورک ہوگا ۔

لاجسٹکس کے کئی عالمی بڑے اداروں نے جن میں امازون اور ڈی ایچ ایل بھی شامل ہے نے بغیر ہواباز والے طیاروں کی کوشش کی ہے لیکن ان میں سے زیادہ تر کے تجربات چھوٹے پیمانے اور کم رینج پر کئے گئے ۔ شان شی جو کہ قدیم شاہراہ ریشم کا آغاز ہے خود کو شمالی مغربی چین کے اہم لاجسٹکس سینٹر میں شمار کرانے کے عمل میں ہے۔

نئی ڈرون سروس سے علاقائی پیداوار کو فروغ حاصل ہوگا اور دیہی شان شی میں سروسز کی فراہمی میں بہتری آئے گی ۔ توقع ہے کہ اس نیٹ ورک کی بدولت روزگار کے دس ہزار نئے مواقع پیدا ہوں گے اور 2020میں نیٹ ورک کے روبہ عمل آنے کے بعد 100بلین یوئین سے زائد مجموعی کاروباری حجم کے ساتھ فرموں کو راغب کرے گا ۔