چین میں خام لوہے کے نرخوں میں اضافہ

186

چین کی بندرگاہوں پر خام لوہے کا ذخیرہ ریکارڈ سطح پر آنے کے ساتھ ہی ڈیلیان کموڈیٹی ایکس چینج کی فیوچر ٹریڈینگ کے دوران خام لوہے کے نرخوں میں پانچ فیصد تک اضافہ آگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق چین کی بندگاہوں پر درآمدی خام لوہے کا ذخیرہ 127.55ملین ٹن تک آ گیا ہے جو کہ 2014 کے بعد ذخیرہ شدہ درآمدی خام لوہے کی پہلی بڑی مقدار ریکارڈ کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں گذشتہ اتوار سے شمالی کوریا سے کوئلے کی درآمد روک دینے کے بعد کوئلے کے نرخ بھی برھ گئے ہیں۔فیوچر ٹریڈینگ کے دوران خام لوہے کے نرخ پانچ فیصد اضافے کے ساتھ 108 ڈالر فی ٹن رہے جو کہ ڈیلیان ایکسچینج میں اکتوبر 2013 کے بعد خام لوہے کے سب سے زیادہ نرخ ہیں۔

شنگھائی مرکنٹائل ایکس چینج میں تعمیراتی سٹیل پراڈکٹ ریبار کو 3613 ڈالر فی ٹن میں خریدا گیا جبکہ کوکنگ کول 1270یوآن اور کوک ایڈوانس1755 یوآن فی ٹن رہے۔