کراچی میں کومبنگ آپریشن، بائیومیٹرک ڈیوائس کااستعمال

165

سیکیورٹی فورسزکیجانب سےسینٹرل جیل کےاطراف کومبنگ آپریشن کیاگیاجس کےنتیجےمیں 30 مشتبہ افرادکوحراست میں لےلیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی پولیس کی جانب سےسینٹرلجیل کے اطراف غوثیہ کالونی میں کومبنگ آپریشن کیاگیاجس میں 6تھانوں کے 200اہلکاروں نےحصہ لیا۔

آپریشن کے دوران فورسز نے علاقے کے داخلی وخارجی راستوں کوسیل کرتے ہوئے تلاشی لی۔ کومبنگ آپریشن کی خاص بات یہ تھی کہ پولیس کیجانب سے پہلی مرتبہ بائیومیٹرک ڈیوائس کااستعمال کیاگیااورعلاقہ مکینوں کے انگوٹھے کے ذریعے ان کی شناخت کی گئی جبکہ شناخت نہ کرنےوالے 30 مشتبہ افراد کوحراست میں لےلیاگیا۔