راولپندی میں کومبنگ آپریشن ، 34 مشتبہ افراد زیرحراست

151

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن کے دوران 3 افغان باشندوں سمیت 34 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق کومبنگ آپرریشن راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ اور پیر ودھائی میں کیا گیا ۔ کومبنگ آپریشن میں پاک فوج ، رینجرز اور پولیس کے دستوں نے حصہ لیا ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران قبائلی علاقوں سے آئےافراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ۔ نامکمل کوائف کے بنا پر 3 افغان باشندوں سمیت 34 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔