جنوبی کوریا میں برڈ فلو سے متاثرہ 23 ہزار بطخیں تلف

184

جنوبی کوریا میں برڈ فلو سے متاثرہ 23 ہزاربطخیں تلف کردیں گئیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت زراعت کے مطابق مشرقی صوبے میں بعض علاقوں میں پرندوں میں برڈ فلو وائرس کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا جس کی معائنے کے بعد تصدیق ہو ئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے فوری بعد دارلحکومت سے 390کلومیٹردور ہنعام شہر میں 23 ہزار بطخوں کو تلف کردیا گیا۔