چین کا مزید ایٹمی ری ایکٹرز کی تعمیر کا اعلان

139

چین بجلی کی پیداوار کیلئے رواں سال 8 ایٹمی ری ایکٹرز کی تعمیر بارے کام شروع کرے گا۔

چین بجلی کی پیداوار کیلئے رواں سال کے دوران 8 ایٹمی ری ایکٹرز کی تعمیر بارے کام شروع کرے گا جن کی کل پیداواری صلاحیت 9.9 گیگا واٹس ہو گی ۔

جمعرات کو ذرائع ابلاغ نے نیشنل انرجی ایڈ منسٹریشن کے حوالہ سے بتایا کہ نئے تعمیر کئے جانے والے ایٹمی ری ایکٹرز میں صوبہ ژیجیانگ میں سن من نیو کلیئر پاور پلانٹ میں یونٹ 1، صوبہ فو جیان کے فو چنگ پلانٹ کا یونٹ 4 ، گوانگ ڈونگ صوبہ میں یانگ زیانگ نیو کلیئر پاور پلانٹ کا یونٹ 4 شامل ہیں ۔

بیجنگ کی انرجی نیٹ کنسلٹینگ کمپنی کے چیف انفارمیشن افسر ہان نے بتایا کہ نیو کیئر پا ور پلانٹس پر آٹھوں یو نٹوں کی تعمیر پر کام جلد ہی شروع کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چین میں بجلی کی طلب پیداوار کے مقابلہ میں کہیں زیادہ ہے اس لئے ملک کو کم کاربن والی توانائی خاص طور پر نیو کلیئر توانائی کی پیداوار پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔