کرکٹ کی دنیا میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا انتظار صرف پاک بھارت عوام کو ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو ہوتا ہے ۔ شائقین کرکٹ کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں کیونکہ دونوں روایتی حریف آئی سی سی کی چیمپئنزٹرافی 2017میں ایک دوسرے سے ٹکر ائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی یکم جون سے انگلینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں رینکنگ کے لحاظ سے ٹاپ 8 ٹیمیں حصہ لیں گیں جس میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بھارت اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم 4 جون کو پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ گرین شرٹس کا دوسرا مقابلہ 7 جون کو جنوبی افریقہ سے اور تیسرا 12جون کو سری لنکا سے ہو گا۔