موصل ہوائی اڈے پر قبضے کے لیے عراقی افواج کی کارروائی

130

عراق میں حکومتی افواج نے موصل کے مغربی علاقے کو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ سے آزاد کروانے کے لیے شہر کے ایئرپورٹ پر حملہ کیا کردیاہے۔

عراقی سرکاری ٹی وی کے مطابق فوج نے ہوائی اڈے کے نزدیک ایک فوجی کیمپ پر بھی دھاوا بولا ہے۔زمینی حملے سے قبل امریکہ اور اس کی اتحادی فوج نے اس علاقے میں زبردست فضائی کارروائی کی اور زمینی حملے کے لیے راستہ ہموار کیا۔موصل کے ایئر پورٹ پر دوبارہ قبضہ حاصل کرنے کے لیے عراقی سکیورٹی فورسز کے دستوں کے ساتھ امریکی فوجی بھی شامل ہے جو بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ عراقی فوج کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

ریپیڈ ریپانس فورس سے وابستہ بریگیڈیئر جنرل عباس الجبیر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ افواج ایئر پورٹ سے تقریبا ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں اور ہم شام تک وہاں پہنچ جائیں گے۔شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے موصل کے ایئر پورٹ کے رن وے کو تو پہلے ہی تباہ کر دیا تھا لیکن اتنے بڑے علاقے پر قبضہ حاصل کرنے سے عراقی فوج کو موصل کے جنوبی سڑک کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

ایک فوجی ترجمان نے عراقیہ ٹی وی کو بتایا کہ سکیورٹی فورسز دولتِ اسلامیہ کو تتر بتر کرنے کے لیے ایئر پورٹ کے ساتھ ساتھ غزلانی فوجی کیمپ پر بھی حملے کر رہی ہیں۔اتوار کو عراقی فوجیوں نے مغربی موصل کا تقریبا مکمل گھیرا کر لیا تھا اور امریکی قیادت والے اتحاد کی جانب سے دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس سال کی ابتدا میں سرکاری افواج نے دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانے موصل کا مشرقی حصہ آزاد کروا لیا تھا۔خیال رہے کہ موصل دولت اسلامیہ کا آخری اہم گڑھ ہے جبکہ شہر سے جنگجوں کو نکال باہر کرنے کی مہم گذشتہ سال اکتوبر سے جاری ہے۔