ایک پٹیشنرنے پاناماکیس کو وقت ضیاع قرار دے دیا،دانیال عزیز

263
توہین عدالت کیس،دانیال کو اپنے دفاع میں مزید دستاویزات پیش کر نے کی اجازت
توہین عدالت کیس،دانیال کو اپنے دفاع میں مزید دستاویزات پیش کر نے کی اجازت

پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ آج عدالت میں مخالف فریق نے خود اس بات مانا کہ عدالت کا وقت ضائع کیا گیا ، قربانی سے پہلے قربانی کی تاریخیں سنتے رہے ہیں ، یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہے ۔

سپریم کورٹ کے احاطے میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران وقفے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں کیس اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے ، آج عدالت نے کہاکہ اخباری تراشے قابل سماعت نہیں ، ایک پٹیشنر نے کہاکہ ہم عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں ، پہلی دفعہ محسوس ہواکہ ان کی طرف سے سچ آیا، عدالت میں انہوں نے کہاکہ ہم پورا والیوم واپس لیتے ہیں۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ اس قبل ہم قربانی سے پہلے قربانی کی تاریخیں سنتے رہے مگر آج انہوں نے پاناما کیس وقت ضیاع قرار دے دیا ہے ۔