پاناماکیس میں شریف خاندان کوئی منی ٹریل نہیں دے سکا،شیخ رشید

108

عوام مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دنیا سیاست کی تاریخ کا اہم کیس اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے ۔ 20 کروڑ عوام کی نظریں پاناما کیس پر لگی ہوئی ہیں ، اللہ سے فتح کی امید ہے ۔

سپریم کورٹ آمد کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں شریف خاندان عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا ، کیوں کہ ان کے پاس کوئی منی ٹریل ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت ہے ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایسے کیس کی سماعت پاکستانی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھنے میں آئی ہے ۔ جس پر 20 کروڑ عوام کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ ہمارے حکمران کرپٹ ہیں جو دولت لوٹ کر باہر لے جارہے ہیں ،

ان کا کہنا تھا کہ آج میری باری ہے،شارٹ اور سوئٹ جواب دوں گا، اور اللہ کے گھر میں امید ہے کہ فتح ہماری ہو گی ۔ شریف خاندان عدالت میں کوئی ثبوت نہیں سکا ۔ دنیا سیاست کی تاریخ کا اہم کیس اپنے انجام کو پہنچنے جارہا ہے ۔ کیس کے بنیادی 5 افراد ملک سے فرار ہیں ۔