کراچی:کوسٹر اور ٹرک میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، بیس زخمی

173

ٹھٹھہ سجاول کے قریب مسافر کوسٹر اور ٹرک کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق کراچی سے جانے والی کوسٹر ٹھٹھہ سجاول قریب ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ہے جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا ہے ۔ جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔