کراچی:سہراب گوٹھ میں ایف آئی اے کا چھاپہ،11افغان باشندے گرفتار

187

کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر سہراب گوٹھ کے قریب ایف آئی اے حکام نے چھاپہ مارکر 11 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سپرہائی وے سہراب گوٹھ پر واقع افغان بستی سے ایف آئی اے حکام نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر 11 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے حکام کے مطالبے پر گرفتار ملزمان سفری دستاویزات پیش نہیں کرسکے ۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔