ڈیفنس میں دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا،سی ٹی ڈی ابتدائی رپورٹ

144

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس زیڈ بلاک میں دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ، دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوئے۔ دھماکہ ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا یا ریموٹ کنٹرول سے تعین بعد میں کیا جائے گا ۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس زیڈ بلاک مارکیٹ میں دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی حکام نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، دھماکا ٹائم ڈیوائس سے ہوا یا ریموٹ کنٹرول سے اس کا تعین بعد میں ہوگا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ریستوران ٹارگٹ یا بارودی مواد یہاں سےکہیں اورمنتقل کرنا تھا تحقیقات سے پتا چلے گا، فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کررہی ہیںٕ، ۔

سی ٹی ڈی حکام کے کی رپورٹ کے مطابق 11 بجکر 12 منٹ پر زیڈ بلاک کے کیفے میں دھماکا رپورٹ ہوا، دھماکے میں5 افراد جاں بحق اور 29زخمی ہوئے ہیں ۔