سرینگر،طالب علم کی گمشدگی کے خلاف طلبا سراپا احتجاج

168

مقبوضہ کشمیرمیں کشمیر یونیورسٹی کے طلباء نے آج ایک طالب علم اقیر ملک کی گمشدگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تیسرے سمسٹر کے قانون کے طالب علم اقیر ملک نے چودہ فروی کو یونیورسٹی کیمپس میں طلباء کے ایک مظاہرے کے دوران بے گناہ کشمیریوں کے قتل کے خلاف آوازبلند کی تھی ۔

طالب علم کو بھارتی خفیہ ایجنسیاں دھمکیاں دے رہی تھیں۔ اکیس فروری بروز منگل کو وہ یونیورسٹی سے شوپیاں میں اپنے گھر کیلئے نکلا تھاتاہم وہ گھر نہیں پہنچا۔ مظاہرے میں شامل طلباء نے لاپتہ طالب علم کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ادھر سول سوسائٹی کے اراکین نے سرینگر میں ایک بیان میں کشمیری طالب علم کے لاپتہ ہونے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔