سعودی عرب کا یمن کیلئے10 ارب ڈالر امداد کا اعلان

160

یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ملک کی تعمیر نو کے لئے 10 ارب ڈالر امداد دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدن میں کابینہ کے اجلاس کے دوران عبد ربہ کا کہنا تھا کہ 10 ارب ڈالر میں سے 2 ارب مرکزی بینک کی مدد اور 8 ارب جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے لئے ہیں۔

منصور ہادی نے کابینہ کو ہدایت کی ہے کہ بنیادی سہولیات مثلا بجلی، پانی، صحت، تعلیم، سڑکیں اور ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبوں کو ترجیح دی جائے۔ یمنی صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگرد قوتوں کے ساتھ جنگ جاری ہے اور آخر کار فتح حکومت کی ہی ہوگی۔