شام ،خودکش کار بم دھماکہ میں 45 افراد ہلاک

159

شامی شہر الباب کے قریب باغیوں کے خلاف داعش کے خودکش کار بم حملے میں 45افراد ہلاک ہوگئے۔

شام کے شہر الباب کے قریب شامی باغیوں کے خلاف داعش کے ایک بڑے خودکش کار بم دھماکے میں 45افراد ہلاک اور70 کے قریب زخمی ہو گئے۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں شہر کے ایک مصروف مضافاتی علاقے میں فری سیرین آرمی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا اوراس میں مارے جانے والوں میں 6 باغی بھی شامل ہیں۔

حملے کے وقت عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد چیک پوسٹ پر موجود تھی جو الباب میں اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت کے منتظر تھے۔ یہ خودکش دھماکہ ترک فوج کے اس اعلان کے بعد ہوا ہے کہ حکومت مخالف باغی تنظیموں کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے ذریعے الباب کو داعش کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الباب کے قریب شام کے دو شہروں قباسین اور البیضاء کو داعش کا آخری ٹھکانہ تصور کیا جا رہا ہے۔