ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 322 ملین تک پہنچ گئی،عالمی ادارہ صحت

193

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران دنیا بھر میں ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب یہ بڑھ کر 322 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق 2005ء سے 2015ء کے دوران اس بیماری میں اضافے کی وجوہات میں عالمی آبادی میں اضافے کے علاوہ اوسط عمر میں اضافہ بھی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ڈپریشن کے مرض کے خطرات عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بڑھتے جاتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ڈپریشن کے شکار افراد کو مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔