جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

242

کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔  فاسٹ باؤلرز مورنے مورکل اور ورنن فلینڈر کی انجری سے نجات پانے کے بعد دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کرکٹ ساؤتھ افریقہ سلیکشن کنوینر لینڈا زونڈی نے کہا ہے کہ مورکل کی واپسی سے اب سکواڈ میں چھ کوالیٹی فاسٹ باؤلرز ہو گئے ہیں، امید ہے کہ ٹیم کیویز کے خلاف فتح یاب ہو کر وطن لوٹے گی۔

اعلان کردہ ٹیم کپتان فاف ڈوپلیسی، سٹیفن کک، ڈین ایلگر، ہاشم آملہ، جے پی ڈومینی، ٹیمبا باووما، کوئنٹن ڈی کوک، ورن فلینڈر، کیشومہاراج، ویان پارنیل، کاگیسوربادا، ڈونے اولیوائر، تھیونس ڈی براؤن، ہنرچ کلاسین، مورنے مورکل اور کرس مورس پر مشتمل ہے۔

فاسٹ باؤلرز مورنے مورکل اور ورنن فلینڈر کی انجری سے نجات پانے کے بعد دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ۔ انہوں نے آخری بار گزشتہ برس جون میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی تاہم کمر کی تکلیف کے باعث انہیں ٹیم سے دور ہوئے قریباً 8 ماہ ہو گئے ہیں۔

اسٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز جنہوں نے رواں سال زیادہ تر ٹیسٹ سیریز سے عدم دستیابی کا اعلان کر رکھا ہے کی جگہ تھیونس ڈی براؤن کو ریزرو بلے باز کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، ان کیپڈ وکٹ کیپر بلے باز ہنرچ کلاسین بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، کیشو مہاراج سکواڈ میں واحد اسپیشلسٹ سپنر ہوں گے۔