اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتیں جاری کر تے ہوئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت 77 روپے 12 پیسے کردی گئی ، اوگرا نے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 910 روپے جاری کر دی۔
جمعہ کو اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتیں جاری کردیں۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 77 روپے 12 پیسے جاری کی گئی۔ اوگرا نے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 910 روپے جاری کر دی ۔ وزارت پٹرولیم نے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1100 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی تھی ۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی پروڈیوسر پرائس 45276 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کر دی ۔ کنزویومر پرائس 77220 روپے فی میٹرک ٹن ہو گی۔